مرجع جہان تشیع سید حکيم (مدظلہ) ناروے کے بغداد میں موجود چارج ڈیئیر سے ملاقات کی اور آپس میں زیادہ سے زیادہ روابط پر زور دیا

مرجع جہان تشیع سید حکيم (مدظلہ) ناروے کے بغداد میں موجود چارج ڈیئیر سے ملاقات کی اور آپس میں زیادہ سے زیادہ روابط پر زور دیا
2018/12/26

مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ سید محمد سعید الحکیم ( مد ظلہ العالی) 3 ربیع الثانی 1440 ہجری کو عراق اور اردن میں ناروے کے موجودہ سفیر بيگم ٹونی ارس اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کیا ، اس ملاقات میں سب سے پہلے وفد نے مرجع دینی کا ملاقات کے لئے وقت نکالنے پر شکریہ ادا کیا ، اور "داعش" پر فتح حاصل ہونے کے پہلے سالگردہ پر تبریک بھی پیش کیا۔
حضرت آيۃ اللہ العظمی الحکيم نے فرمایا کہ داعش پر جو فتح نصیب ہوئی ہے وہ سب سے پہلے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہے ، اور لوگوں کا اپنے دین اور کلچر کا پابند رہنے اور اس راہ میں قربانيوں کا نتیجہ ہے ، آپ نے زیادہ سے زیادہ آپس میں روابط کو بڑھانے اور ایک دوسرے سے دشمنی سے پرہیز کرنے پر زور دیا اور فرمایا اسی میں تمام انسانوں کی بھلائی ہے ۔
ملاقات کے آخر میں سفیر اور اس کے ہمراہ وفد نے ایک بار پھر مرجع دینی کا بہت اچھی نصیحتوں پر شکریہ ادا کیا ساتھ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان نصائح کو اپنے لئے سرلوحہ قرار دیں گے ۔

نیوز آر کائو میں