مرجع دینی آيت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم (مد ظلہ) شہر مقدس کربلاء کی طرف اربعین کی زیارت کے لئے پیدل جانے والے جمع غفیر مومنین کے ساتھ شرکت فرمائے ۔
آپ نے مومنین سے فرمایا کہ خداوند متعال سے ارتباط ، دین اور عقیدہ کو مزید مستحکم کرنے کےلئے دینی مناسبات پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے ، اور خداوند متعال کا شکر اداء کرئے کہ اس نے تمہیں اہل بیت علیهم السلام سے مودت اور ان کی سیرت پر چلنے کی یہ عظیم نعمت عطا کی ہے ۔