مرجع جہان تشیع حضرت آيت اللہ العظمی حکیم (مد ظلہ) نے اربعین مارچ کے زائرین کی خدمت انجام دینے والے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی فرمائے ، کہ ان کے یہ کام لوگوں کے دین ، عقیدت اور اس راہ میں قربانیوں میں بہت مدد گار ہے ۔

مرجع جہان تشیع حضرت آيت اللہ العظمی حکیم (مد ظلہ) نے اربعین مارچ کے زائرین کی خدمت انجام دینے والے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی فرمائے ، کہ ان کے یہ کام لوگوں کے دین ،  عقیدت اور اس راہ میں قربانیوں میں بہت مدد گار ہے ۔
2018/11/14

مرجع جہان تشیع حضرت آيت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم (مدظلہ العالی) نے لوگوں کی خدمت انجام دینے والے رضاکاروں سے خطاب فرمایا اور ان عوام کی خدمت اور ان کے مددگار بنے پر ان کی حوصلہ ا‌فزائی فرمائے ، کہ اربعین کی زیارت اور مومنین کی دینی اور عقیدہ کی ارتباط نے ان سب کو یہاں لے آئے ہیں اور اس راستہ میں اپنے مال اور جان کو بھی فدا کرنے سے دریغ نہیں کرتے ، یہ چیزیں ہر قسم کی مادیات سے عاری اور خالی ہے ، ان اظہارات کا خیال آپ نے عراق کے  سول دفاعی ڈائریکٹر جنرل اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران  فرمایا تھا۔
آپ نے اپنے گفتگو کے دوران امام صادق علیه اسلام  کے اس فرمان کی بھی یاددہانی فرمایا : " كفارة عمل السلطان قضاء حوائج الاخوان" بادشاہ کےلئے  کام کرنے کا کفارہ دینی بھائیوں کی مشکلات کو حل کرنا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ دین اور عقیدہ کے پابند رہنے کی تاکید فرمائی ،  فقیر اور کمزور انسانوں سے رافت اور رحمدلی سے پیش آنے کی سفارش فرمائے۔
اس ملاقات کے آخر میں آپ نے سب کو تقوی الہی کی سفارش کی ، اور فرمایا :  جان لیں! کہ خداوند متعال سے کوئی بھی پوشیدہ نہیں ہے ، اور ہر چیز سے پہلے خداوند متعال سب کا نگہبان ، محافظ اور پاسبان ہے

نیوز آر کائو میں