مرجع جہان تشیع سید محمد سعید الحکیم (مد ظلہ) نے عیسائی پادری سے ملاقات میں ؛ مختلف ادیان کے لوگوں کو محبت ،آپس کے رابطوں اور رفت و آمد کو بڑھانے اور اقدار کو فروغ دینے پر زور دیا

مرجع جہان تشیع سید محمد سعید الحکیم (مد ظلہ) نے عیسائی پادری سے ملاقات میں ؛ مختلف ادیان کے لوگوں کو محبت ،آپس کے رابطوں اور رفت و آمد کو بڑھانے اور اقدار کو فروغ دینے پر زور دیا
2018/11/28

مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم ( مد ظلہ) نے ایک عیسائی پادری سے ملاقات فرمایا ، آپ نے دنیا بھر میں تمام ادیان اور مذاہب کے لوگوں کو آپس میں محبت ، ہم آہنگی اورآپس کی روابط کو بڑھانے پر تاکید کیا ، کہ یہ سب لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور انسانیت کی خدمت پر گامزن رہے اور معاشرے کے لئے بہترین کاموں کو انجام دے ۔

اسی طرح آپ نے دینی شخصیات کو ان عظیم اقدار کی پاسداری  اور ان کی فروغ کرنے  کی تاکید کی جنہیں خداوند سبحانہ نے لوگوں پر عائد کیا ہے،  اور جس دین اور مذہب پر بھی ہو ہر ایک آپس میں محبت ، اعتدال اور ایک دوسرے کو احترام کرنے کا پابند رہے، تا کہ دنیا کو جنگ اور اس کے ویران گری سے محفوظ  رکھ سکے  ۔

اس عیسائی پادری نے بھی مرجع جہان تشیع کا مخلصانہ شکریہ اداء کیا کہ انہوں نے ملاقات کا وقت عطا کیا اور اپنے نصائح سے بہرمند فرمائے ۔

نیوز آر کائو میں